کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کی اپیل

ہفتہ 14 ستمبر 2019 13:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) سرگودھا کے شہریوں نے ٹریفک پولیس کے حکام سے اپیل کی ہے کہ کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جاسکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں کم عمر ڈرائیور سڑکوں پر موٹر سائیکل رکشے چلاتے نظر آرہے ہیں، حکومت کی جانب سے کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے رکشہ چلانے پر پابندی ہے اس کے باوجود مختلف روٹس پر کم عمر بچے جن کی سکول جانے کی عمر ہے وہ رکشے چلاتے نظر آرہے ہیں جو حادثات کا موجب بھی بنتے ہیں۔

یہ رکشہ ڈرائیور ٹریفک قوانین سے ناواقف اور سواری کیلئے بناء دیکھے کہیں بھی بریک دیتے ہیں جو حادثات کا باعث بنتا ہے۔ شہریوں نے ایس ایس پی ٹریفک سرگودھا سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف اور شہر کے مختلف چوراہوں میں قائم غیر قانونی رکشہ سٹینڈ ختم کرنے کیلئے بھی احکامات دیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں