میونسپل کارپوریشن سرگودہا نے کوڑا کرکٹ ڈالنے کے لئے مزید 12 کنٹینر منگوا لئے

پیر 16 ستمبر 2019 14:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی جانب سے شہر بھر میں رکھے جانے کیلئے مزید 12 سے زائد کنٹینر منگوا لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں منگوائے جانے والے کنٹینرز میں اکثر سینٹری ورکر اور شہری کوڑا کرکٹ کو آگ لگاتے دیتے تھے جس سے کنٹینر جل کر خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے جبکہ بعض اوقات شہری پانی اور دیگر اشیاء بھی ان کنٹینرز میں ڈالتے ہیں جس سے یہ خستہ حال ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں