سرگودھا‘بیٹی کے گھر سے بھاگ جانے سے دلبرداشتہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

منگل 15 اکتوبر 2019 13:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) بیٹی کے گھر سے بھاگ جانے سے دلبرداشتہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق قصبہ سائیوال کے گاوں کوٹ احمد خان میں غلام رضا کی 45 سالہ اہلیہ شمیم بی بی نے علی الصبح زہریلی گولیاں کھا لیں جس کو حالت غیر میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا لایا گیا۔جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش کے بعد دم توڑ گئی۔معلوم ہوا ہے کہ 4/5 یوم قبل گھر سے بھاگ گئی تھی۔جس سے وہ دلبرداشتہ تھی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں