سرگودھا شہر کے اہم چوراہوں پر رکشہ ڈرائیوروں نے رکشہ سٹینڈ قائم کرلئے

منگل 15 اکتوبر 2019 15:28

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) سرگودھا شہر کے اہم چوراہوں پر رکشہ ڈرائیوروں نے رکشہ سٹینڈ قائم کرلئے ہیں خصوصاً سرگودھا کے سب سے اہم سول ہسپتال چوک‘ نیازی چوک‘ سیٹلائٹ ٹائون چوک‘ اُردو بازار چوک‘ بلاک 12 چوک‘ شربت چوک‘ شاہین چوک اور اسی طرح دیگر اہم شاہرائوں پر رکشہ ڈرائیور سڑکیں بلاک کرکے کھڑے رہتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ رکشہ یونین اس قدر بااثر ہے کہ انہوں نے عام چوراہوں کو قبضہ کرکے بلاک کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے ایس ایس پی سرگودھا اور ڈی آئی جی سرگودھا سے غیر قانونی رکشہ سٹینڈ ختم کروانے کی استدعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں