گدھا ریڑھیوں‘ تانگہ اور بیل گاڑیوں کے جانوروں کے نیچے بوریاں نہ باندھنے والے افراد کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

بدھ 16 اکتوبر 2019 15:01

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) میونسپل کارپوریشن سرگودھا اور محکمہ ماحولیات نے شہر بھر میں چلنے والی گدھا ریڑھیاں‘ تانگہ اور بیل گاڑیوں کے جانوروں کے نیچے بوریاں باندھنے کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالے افراد کیخلاف کاروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے پہلے مرحلہ میں تمام کوچوانوں کو آگاہ کیا جارہا ہے کہ وہ اپنے بیل گاڑیوں وغیرہ کے جانوروں کے نیچے ٹاٹ کی بوریاں باندھیں تاکہ جانوروں کا فضلاء سڑکوں پر گرنے کی بجائے اس بوری میں جمع ہو اور اسے مناسب جگہ پر ٹھکانے لگایا جاسکے شہر بھر میں سینکڑوں کی تعداد میں گدھا ریڑھیاں‘ تانگے‘ بیل گاڑیاں آتی جاتی ہیں جن کے جانور سڑکوں پر فضلاء کرتے ہیں جو آلودگی کے علاوہ مختلف بیماریوں کا سبب بنتے ہیں ان کیخلاف کاروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں