منشیات فروش کے خلاف کاروائی، ملزم گرفتار

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:01

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) تھانہ مڈھ رانجھاء پویس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی ملزم 1800گرام چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہاحسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او مڈھ رانجھاء عظمت جوئیہ نے سب انسپکٹر الطاف حسین اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد مراز پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزم فیصل کو چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے 1800گرام چرس برآمد ہوئی ، ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں