نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

پیر 21 اکتوبر 2019 15:55

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) سرگودھا کے نواحی علاقہ کالرہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے فرنیچر کی دکان پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر مظہر نامی شخص جاں بحق ہو گیاجبکہ دکان پر بیٹھے دیگر لوگوں نے بھاگ کر جان بچائی ۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ،پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں