معاشرے میں اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہی امن ممکن ہے، سلیم نواز ملک کنڈان

جمعرات 14 نومبر 2019 15:36

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) معاشرے میں صرف اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہی امن ممکن ہے، آپؐ نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ انسانیت کا احترام معاشرے میں امن لاسکتا ہے، آپؐ نے بڑے بڑے دشمنوں کو بھی معاف کیا جس سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ دوسروں کی غلطیوں کو درگزر کرکے معاشرے میں امن‘ محبت اور بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے ضلعی چیئرمین سلیم نواز ملک کنڈان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ آج ہم میں عدم برداشت ہے جس کی وجہ سے ہم مسائل کا شکار ہیں جب تک معاشرے میں تحمل وبرداشت نہیں ہوگا اس وقت تک ملک میں امن نہیں ہوسکتا۔ سلیم نواز ملک کنڈان نے کہا کہ انصاف فراہم کرنے والی قومیں ترقی کی منازل کو چھو رہی ہیں دنیا کے مختلف ممالک کی عدالتوں میں آج بھی عمر لاز رائج ہیں جس سے یہ سبق ملتا ہے کہ اگر ہم حضرت عمر فاروقؓ کے قوانین پر عملدرآمد کریں تو پاکستان میں نہ صرف امن آسکتا ہے بلکہ وطن عزیز دشمنوں کی سازشوں سے بھی محفوظ رہ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں