پولیس حراست میں منڈی بہاوالدین سے چھوڑے گئے دونوں ملزمان مبینہ مقابلہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاںبحق

جمعرات 14 نومبر 2019 17:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) پولیس حراست میں منڈی بہاوالدین سے چھوڑے گئے دونوں ملزمان مبینہ مقابلہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاںبحق ہو گئے جن کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ذرائع کے مطابق منڈی بہاولدین تھانہ صدر کے مقدمہ قتل کے دو ملزمان زبیر اور سفیر کو پولیس ریمانڈ پر واپس تھانے لیجارہی تھی کہ راستہ میں ملزمان کے مسلح ساتھیوں نے ملزمان کو گن پوائنٹ پر پولیس حراست سے چھڑوا لیا اور ملازمین کا سرکاری اسلحہ بھی چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

جس کی اطلاع پر ضلع بھر کی ناکہ بندی کروا کر پولیس ملزمان کیتعاقب میں ریی اور ہیڈ رسول کے قریب فائرنگ کا تبادلہ ہوا تو دونوں فراری ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے جانبحق ہوگئے۔یہ ملزمان منڈی بہاوالدین میں قتل ڈکیتی کے تیرہ مقدمات میں ملوث پائے گے تھے۔تھانہ سول لائن کے رسول کے مقام پر مقابلہ میں جانبحق مقدمہ قتل کے دونوں ملزمان زبیر اور سفیر کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جس کا مقدمہ درج کر کے پولیس ساتھی ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں