بیوی نے آشنا سے مل کر شوہر کو قتل کر دیا

پیر 18 نومبر 2019 16:03

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) بیوی نے اپنے آشنا سے مل کر شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق سرگودہا کی نواحی کالونی فاطمہ جناح کالونی کے رہائشی محمد منیر کی بیوی حناء کے دلاور نامی شخص سے ناجائز تعلقات تھے۔

(جاری ہے)

منیر نے اپنی بیوی حناء کو منع کیا تو دونوں نے مل کر اُسے قتل کر دیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی محمد ظہیر کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی تاہم ابھی تک پولیس کسی مجرم کو گرفتار نہیں کر سکی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں