نورپورتھل کے ڈیرہ مغلاں والا کی تین سالہ بچی تبدیلی جنس کے کامیاب آپریشن کے بعد لڑکا بن گئی

منگل 19 نومبر 2019 13:22

نورپورتھل کے ڈیرہ مغلاں والا کی تین سالہ بچی تبدیلی جنس کے کامیاب آپریشن کے بعد لڑکا بن گئی
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) سرگودھا ریجن کے علاقہ نورپورتھل کے ڈیرہ مغلاں والا کی تین سالہ بچی تبدیلی جنس کے کامیاب آپریشن کے بعد لڑکا بن گئی۔جس کی خوشی سے گھر میں جشن کا سماں پایا جا رہا ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ نورپورتھل کے ڈیرہ مغلاں کے عزیز اللہ کی تین سالہ بچی ام فروا ڈیڑھ ماہ سے پیٹ کی تکلیف میں مبتلا تھی۔

(جاری ہے)

جس کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نورپورتھل کے سرجن ڈاکٹر کے چیک اپ کے بعد بچی ام فروا کو سرگودھا لایا تو بچی کے تشخیصی الٹراساؤنڈ کی رپورٹ سے اسے علاج کے لیے لاہور یا فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔ جہاں فیصل آباد کے ایک پرائیویٹ سرجن ڈاکٹر نے بچی ام فروا کی تبدیلی جنس کا انکشاف کرتے ہوئے کامیاب آپریشن کر کے بچی کو لڑکی سے لڑکا بنا دیا جس پر بچی ام فروا کا نام محمد فاروق رکھ دیا گیا اور والدین کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے جہاں گھرانے میں جشن کا سماں پایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں