خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو نبی کریم کی محافل سجاتے ہیں‘چیئرپرسن تعلیمی بورڈ سرگودھا

منگل 19 نومبر 2019 14:20

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) جشن میلا النبی کے سلسلہ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج چاندنی چوک میں میلا د کی محفل سجائی گئی ۔

(جاری ہے)

جس میں چیئرپرسن تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر کوثر رئیس ‘ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج فاروق کالونی مسز منتہیٰ ‘ پرنسپل ممتاز اقبال اور رفعت جہانگیر سمیت طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میلا د کی محفل میں مختلف کلاسز کی طالبات نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ اس موقع پر مقرریں نے کہاکہ آپ کی ولادت باسعادت دونوں جہانوں پر اللہ تعالیٰ کا خاص انعام ہے ۔ آپ کی آمد سے دنیا میں ظلمت کے چھائے اندھیرے چھٹ گئے ۔انہوں نے کہاکہ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو نبی کریم کی محافل سجاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں