کرتار پور راہداری کھول کر پاکستان نے امن کی جانب قدم بڑھایا، پروفیسر ڈاکٹر محمد اعظم

منگل 19 نومبر 2019 17:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) جامعہ سرگودہا کے شعبہ انٹرنیشنل پولٹیکل سائنس کے پروفیسر ڈاکٹر اعظم نے کہا ہے کہ برصغیر میں تصادم او رعدم اعتماد کی فضا میں پاکستان نے کرتارپور راہداری کھول کر امن کی طرف ایک بڑا قدم اٹھایا ۔ اس فیصلے سے پاکستان نے دنیا بھر میں آباد سکھوں کی ہمدریاں حاصل کر لیں ۔ وہ ریڈیو پاکستان سرگودہا میں کرتارپور راہداری کے موضوع پر منعقدہ مباحثہ میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے منصوبوں سے دونوں ممالک میں خوشحالی او رترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔ مباحثہ میں اظہار خیال کر تے ہوئے ڈائریکٹر تعلقات عامہ سرگودھا یونیورسٹی مقبول احمد ملک نے کہا کہ کرتار پور راہداری وزیر اعظم عمران خان کا بڑا کارنامہ ہے ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کو کھل کر اس معاملے پر حکومت کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ پاک بھارت تعلقات او رکشمیر کے مسئلے کاحل تلاش کیاجاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو بھی چاہئے کہ وہ بھارت میں آباد اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے برصغیر کی تقسیم کے بعد اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی تھی ، اسی لئے پاکستان نے اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کیلئے بے شمار اقدامات کئے ۔ مباحثہ سے سٹیشن ڈائریکٹر سلیم بزمی او رسینئر پروڈیوسر ملک غلام عباس نے بھی اظہار خیال کیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں