پرائس کنٹرو ل مجسٹر یٹس کی جانب سے گر انفروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری

ہفتہ 7 دسمبر 2019 14:38

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) پرائس کنٹرو ل مجسٹر یٹس کی جانب سے گر انفروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے جس کے دوران مزید 26گرانفروش قانون کے شکنجے میں آگئے ، پرائس کنٹرو ل مجسٹر یٹس کی جانب سے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون گزشتہ روز بھی جاری رہا اور نصیر پور ، 23 شمالی ، پرانا بھلوال ، سلانوالی ، میانی و دیگر مقامات پر چھاپوں کے دوران محمد عمران ، اعجاز ، محمد بشیر ، اکرم ، ظفر ، محمد نواز ، محمد اکرام ، محمداشتیاق ، عرفان الحق ، جنید ، ممتاز ، محمد جاوید ، امجد سلطان ، عبدالوہاب ، سہیل ، عمران مشتاق وغیرہ 26دکانداروں کو اشیاء خو ردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے اور ریٹ لسٹیں غائب کرنے پر ان کے خلاف مقدمات درج کروادیئے اس دوران انہیں بھاری جرمانے بھی کئے گئے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں