ناروے میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف سرگودھا میں احتجاجی ریلی کا انعقاد

ہفتہ 7 دسمبر 2019 14:38

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) ناروے میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف دین کالونی میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے معروف سماجی شخصیت اختر علی اخترنے کہا کہ ناروے میں قرآن پاک کی توہین کرنا سوا ارب مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے، قرآن پاک اقوام عالم کیلئے رشدوہدایت کا روشن ضابطہ حیات ہے، اقوام متحدہ سمیت وہ تمام این جی اوز جو امن کا ڈھونڈورا پیٹتے ہیں ان کی توجہ اس طرف دلانا چاہتے ہیں کہ ایسے عوامل کو روکا جائے جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ناپاک جسارت پر پورے عالم کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسا قانون بنایا جائے کہ کسی کو بھی کو کسی کے مذہب اور عقیدہ کی توہین کی اجازت نہ ہو تاکہ دنیا امن کا گہوارہ بن سکے۔ ریلی میں رانا محمد سعید ،ظفر کے علاوہ علاقہ کے لوگوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں