سرگودھا میں عطائیوں کے خلاف گاؤں گاؤں چھاپوں میں محکمہ صحت کی ٹیم نے تین عطائیوں کے کلینک سیل کر دیئے

جمعرات 12 دسمبر 2019 12:32

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) سرگودھا میں عطائیوں کے خلاف گاؤں گاؤں چھاپوں میں محکمہ صحت کی ٹیم نے تین عطائیوں کے کلینک سیل کر کے چالان پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھجوا کر متعدد کے چالان ڈرگ کورٹ ارسال کر دئیے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیم نے تحصیل سائیوال کے دیہات میں عطائیوں کے خلاف چھاپے مارے جس میں قصبہ میگھ آڑا میں غلام جعفر نے گھر میں کلینک بنائے رکھا اور سلیمان عطائی اور وجھ میں دیسی دواخانہ سے عطائی ذوالفقار حیدر سے بھاری مقدار میں ممنوعہ انڈیا،جنسی غیر میعاری ادوایات استعمال شدہ سرنجیں قبضہ میں لیکر تینوں کلینک سیل کر دئیے جبکہ متعدد میڈیل سٹوروں کے چالان کئے گے۔

محکمہ صحت ٹیم کے ڈرگ انسپکٹر فہیم ضیاء کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے معاشرہ کے ناسور ہیں انسانیت کے دشمنوں کو کسی قیمت پر معاف نہیں کیا جائیگا بہتر ہے عطائی یہ کاروبار چھوڑ دیں اور کوئی اور کاروبار کر لیں۔ معصوم اور سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے نیم حکمیوں کی اب معاشرہ میں کوئی جگہ نہیں کسی کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے اور مہم جاری رہے گی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں