قومی شاہراہ موٹروے پر پولیس نے گاڑی سے 20 لاکھ سے زائد مالیت کے نان کسٹم پیڈ موبائل پکڑ کر ملزمان گرفتار کرکے مال سمیت کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا

جمعرات 12 دسمبر 2019 15:33

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) قومی شاہراہ موٹروے پر پولیس نے گاڑی سے 20 لاکھ سے زائد مالیت کے نان کسٹم پیڈ موبائل پکڑ کر ملزمان گرفتار کرکے مال سمیت کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق قومی شاہراہ موٹروے پر خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ ایک سفید کرولا کار کو سروس ایریا میں نمبر پلیٹ تبدیل کرتے ہوئے دیکھا گیاہے جس پر موٹروے پولیس موبائل کو الرٹ کردیا کہ اسی اثنا موٹروے صوابی کے قریب انسپکٹر اکبرعلی اور سب انسپکٹر گوہرخان نے شک کی بنیاد پر ایک گاڑی LE 1602 کوروک لیا اور تلاشی لینے پر گاڑی میں اریجنل نمبر پلیٹ BY 048 برآمد ہوئی جس پر تفتیش کا دائرہ بڑھاتے ہوئے افسران نے گاڑی کے خفیہ خانوں اور گاڑی کی ڈگی سے 962 عدد نان کسٹم پیڈ موبائل برآمد کر کے گاڑی سوار صاحب خان اور عبداللہ کو موقع پرگرفتار کر لیا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ملزمان موبائل فون پشاور سیراولپنڈی سمگل کے لئے لے جا رہے تھے۔ملزمان کو اسمگل شدہ سامان سمیت قانونی کارروائی کے لئے کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں