پرائس کنٹرول مہم ، 418دکانداروں کو لاکھوں جرمانے

جمعہ 13 دسمبر 2019 15:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) ضلعی انتظامیہ کی پرائس کنٹرول مہم کی پہلی رپورٹ صوبائی حکام کو ارسال کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 29پرائس مجسٹر یٹس نے رواں ماہ میں اب تک ضلع بھر میں 1746دکانوں اورمارکیٹوں کا معائنہ کیا۔ قانون شکنی پر 418 دکانداروں کو 8 لاکھ 50 ہزار 300 روپے جرمانہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

78دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر 15 کو گرفتار کروایا گیا ۔ ضلع و تحصیل افسران کو طرف سے رواں ماہ اب تک سبزی و فروٹ منڈیوں کے 243دورے کئے گئے، ’’قیمت پنجاب ایپ‘‘پر 499مو صول شدہ شکایات میںسے 492حل کر دی گئی ہیں ،7 شکایات پر کارروائی جاری ہے جبکہ شکایات درست ثابت ہونے پر 18لاکھ 60ہزارروپے جرمانہ ،8 کے خلا ف ایف آئی آر درج جبکہ 6افراد کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں