دنیا بھر میں اسلام غالب آئے گا،سجادہ نشین دربارحضرت سلطان باہو صاحبزادہ سلطان فیض الحسن

جمعرات 23 جنوری 2020 14:14

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) دنیا بھر میں اسلام غالب آئے گا جس طرح غیر مسلم نبی پاکﷺ کی سیرت سے متاثر ہوکر دین اسلام قبول کررہے ہیں ،سلطان باہو ٹرسٹ دنیا بھر کے 54 ممالک میں دین اسلام کی تعلیم کے فروغ کے لئے سرگرم عمل ہے اور بڑی تعداد میں لوگ دین اسلام کی طرف راغب ہورہے ہیں، ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین دربارحضرت سلطان باہو صاحبزادہ سلطان فیض الحسن نے چک میانہ تحصیل کوٹمومن میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

صاحبزادہ سلطان فیض الحسن نے کہا کہ پاک فوج کی وجہ سے وطن عزیز محفوظ ہاتھوں میں ہے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی پاک فوج کی ملک کیلئے قربانیاں لازوال ہیں اور پوری قوم پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور غیر ملکی طاقتوں کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کی کمی کی وجہ سے مسائل جنم لے رہے ہیں بہترین سرمایہ تعلیم و تربیت ہے دنیاوی تعلیم کیساتھ ساتھ دینی تعلیم کی بھی ضرورت ہے جس کیلئے باہو ٹرسٹ بہترین کام کررہا ہے اور ضلع سرگودھا میں بھی ٹرسٹ بنانے کا منصوبہ ہے جس پر جلد کام شروع کردیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اللہ سے محبت کرنے کا پیغام دنیا بھر میں پھیلا رہے ہیں اس سے جہالت اور غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی، صاحبزادہ سیدسلطان فیاض الحسن نے کہا کہ ہر شخص کو اپنا محاسبہ کرنا ہوگا اور اپنے محاسبے کیلئے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم نبی پاکؐ کے بتائے ہوئے طریقوں پر چلیں اس موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں