شعور سے آگاہی وقت کا اہم تقاضا ہے،شفیق الرحمن

جمعرات 23 جنوری 2020 14:14

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) قومی ایشو پر جب تک عوام خود آگے نہیں بڑھیں گے اس وقت تک عوامی مسائل حل نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

موجودہ حالات میں شعور سے آگاہی وقت کا اہم تقاضا ہے بدقسمتی سے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر لوگ اصل مقاصد سے ہٹ چکے ہیں اور ہر معاملے پر شور مچا کر گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے ، ان خیالات کا اظہار صدر انجمن ِتاجران سرگودھا و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق الرحمن نے کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہر چیز کا شور زیادہ ہے مافیا منصوبہ بندی کے تحت مایوسی پھیلانے کی کوشش کرتا ہے لیکن پاکستان کے عوام با شعور ہیں وہ کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے، پاکستان میں ایک مخصوص مافیا ہے جو حکومت کے خلاف مایوسی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے یہی مافیا ملکی مسائل کا موجب ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں