ٹریکٹر حادثہ میں ڈرائیور جاں بحق

جمعرات 23 جنوری 2020 16:02

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) سرگودہا کے نواحی علاقے میں ٹریکٹر حادثہ میں ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودہا کے نواحی علاقہ پل گیارہ سٹون انڈسٹریل ایریا میں پہاڑی چک نمبری 116 جنوبی کے بلاک نمبری5 میں چک نمبری107جنوبی کا سرفرازاحمد ٹریکٹر ٹرالی پر پتھر لوڈ کر کے جا رہا تھا کہ اچانک ٹریکٹر بند ہونے کی وجہ سے دوسرے ٹریکٹر سے دھکا لگواتے ہوئے اچانک پاؤں پھسل جانے سے ٹریکٹر کے نیچے دب کر موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ عطا شہید نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں