واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کیلئے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو درخواست دیدی گئی

بدھ 19 فروری 2020 14:13

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) حلقہ میں اپنی مدد آپ کے تحت بابو پانی فلٹریشن پلانٹس نصب کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو باقاعدہ درخواست دیدی گئی ہے جس میں استدعاء کی گئی ہے کہ علاقہ کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت مختلف مقامات پر 4 فلٹریشن پلانٹس لگانے کی اجازت دی جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کیا انہوں نے کہا کہ قبل ازیں حلقہ کے مختلف علاقوں‘ تعلیمی اداروں اور مختلف محکموں میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹس نصب کئے گئے ہیں عوامی مطالبے پر مزید 4 بابو پانی فلٹریشن پلانٹس لگائے جارہے ہیں جس کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو درخواست دی گئی ہے۔

ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ کوئی یونین کونسل ایسی نہ رہے جہاں پر عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹس نہ ہوں یہ فلٹریشن پلانٹس اپنی مدد آپ کے تحت لگائے جارہے ہیں جہاں پر عوام کو پینے کا پانی مفت مہیا کیا جائیگا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں