ْسرگودھا کے علاقہ امیر جندوالہ رکھ میانی میں 15 سالہ دوشیزہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

بدھ 19 فروری 2020 15:07

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) سرگودھا کے علاقہ امیر جندوالہ رکھ میانی میں 15 سالہ دوشیزہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا اور حملہ آور فرار ہو گیا۔پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ میانی کے علاقہ امیر جند والہ رکھ میانی کی 15 سالہ دوشیزہ ندا الفت کو موضع مونا سیداں میانی کے نوجوان جہانگیر نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

واقعہ محبت کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے۔ جس میں نوجوان جہانگیر گوندل موضع مونا سیداں سے لڑکی کے گاوں امیر جندوالہ آیا اور 30 بور پسٹل سے فائرنگ کر کے دوشیزہ ندا الفت کو قتل کر دیا۔اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔پولیس تھانہ میانی نے مقتولہ کی نعش تحویل میں کر پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی اور شواہد کی روشنی میں مصروف تفتیش ہے جبکہ پولیس حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دے کر خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں