سرگودھا میں کار سوار نوسرباز بنک سے پنشن نکلوا کر گھر جانے والے معمر شخص سے رقم لوٹ کر فرار ہو گئے

بدھ 19 فروری 2020 15:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) سرگودھا میں کار سوار نوسرباز بنک سے پنشن نکلوا کر گھر جانے والے معمر شخص سے رقم لوٹ کر فرار ہو گئے جن کی تلاش میں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ بھلوال روڈ جوہر کالونی کا ر 64 سالہ شخص باقر حسین بنک سے پنشن کی رقم لے کر نکلا تو نوسر بازوں نے اسے گھیر لیا اور خود پیسے سڑک پر گرا کر ضعیف شخص کو روک لیا اور مل کر مالک کو ڈھونڈنے کے جھانسہ دے کر ہمراہ لیا اور باتوں باتوں میں بزرگ سے پیشن کے رقم ہتھیا کر نوسر باز کار میں سوار ہو کر فرار ہوگئے۔ واردات کی اطلاع ملنے پر تھانہ ساجد شہید پولیس نے رقم لوٹ کر کار میں فرار ہونے والے نوسربازوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں