سرگودھاکی تحصیل سائیوال کے گاوم کوٹ چوغطہ میں 43سالہ محنت کش کو اغواء کر کے بیدردی سے قتل کر کے نعش ڈیرہ مویشیاں کے قریب پھینک دی گئی

منگل 7 اپریل 2020 11:56

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) سرگودھاکی تحصیل سائیوال کے گاوم کوٹ چوغطہ میں 43سالہ محنت کش کو اغواء کر کے بیدردی سے قتل کر کے نعش ڈیرہ مویشیاں کے قریب پھینک دی گئی پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے اغواء کے مقدمہ میں قتل کو ترمیم کر لیا زرائع کے مطابق کوٹ چوغطہ کے محمد یعقوب نے بتایا کہ اس کے بھائی مقتول محمد محبوب کوچند روز قبل کسی دوست کا فون آیا اور والد فتح محمد کو بتا کر آنے والے دوست کے ساتھ اپنے ڈیرہ مویشیاں پر گیا جس کے واپس گھر نہ آنے پر تلاش پولیس تھانہ ساہیوال کو آگاہ کیا جس نے 31مارچ کو محمد محبوب کے اغوائ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر کیا اور دس روز بعد مغوی کی اپنے ہی ڈیرہ مویشیاں کے قریب سے مسخ شدہ نعش ملی جسے بیدردی سے قتل کر کے ملزمان نے نعش پھینک دی اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے مغوی مقتول محمد محبوب کی نعش ڈیرہ مویشیاں کے قریب سے برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی اور نامعلوم کے کیخلاف درج مقدمہ اغواء کو قتل میں ترمیم کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے سپرد کر دی جسے علاقہ کے قبرستان میں نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کر دیا گیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں