سرگودھا غیر مسلم خاتون نے مذہب عیسائیت کو خیر آباد کہہ کر کلمہ طیبہ پڑھ لیا

منگل 7 اپریل 2020 12:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) سرگودھا غیر مسلم خاتون نے مذہب عیسائیت کو خیر آباد کہہ کر کلمہ طیبہ پڑھ لیا جس پر اس کا نام تبدیل کر کے دیں اسلام کی تعلیمات سے روشناس کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ بابو محلہ کرسچن کالونی کی عیسائی خاتون نسرین مسیح نے ماڈل مدرسہ مدینہ غوثیہ عالم دین قاضی نگاہ مصطفے کے سامنے پیش ہو کر گواہان کی موجودگی میں ان کے ہاتھوں دعوت دین قبول کر کے کلمہ طیبہ پڑھ لیا جس پر خاتون کا اسلامی نام نسرین فاطمہ رکھ دیا گیا اور اسے دین اسلام میں داخل ہونے پر مبارک باد دی گئی اور اسے اسلامی تعلیمات سے روشن کرتے ہوئے مدرسہ میں دینی تعلیم حاصل کر کے خدمت دین کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں