کار اور موٹرسائیکل کا تصادم،بیٹا جاںبحق ،باپ شدید زخمی

ہفتہ 6 جون 2020 16:45

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) سرگودہا بھلوال روڈ پر موٹرسائیکل سوار باپ بیٹے کو تیز رفتار کار نے پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں بیٹا زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ والد شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سرگودہا کے نواحی چک نمبری 37شمالی کا رہائشی مقصود اور اُسکا بیٹا عمیر سرگودہا سے بھلوال جارہے تھے کہ چک نمبری 30شمالی کے قریب پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں عمیر زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اُسکا والد مقصود شدید زخمی ہوگیا جسے تشویش ناک حالت میں فوری طور پر ریسکیو1122نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس تھانہ صدر نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا،جبکہ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے نامعلوم کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں