ناموس رسالت اور ناموس صحابہؓ پر حملے ناقابل برداشت ہیں‘مقررین

فرقہ پرست عناصر کو بیرونی سر پرستی حاصل ہے ریاستی اداروں کو ایسے عناصرکاقلع قمع کرنا ہوگا

بدھ 30 ستمبر 2020 12:17

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام تحفظ ناموس صحابہ کانفرنس کے مقررین نے کہا کہ ناموس رسالت اور ناموس صحابہؓ پر حملے ناقابل برداشت ہیں،یہی اصحاب رسول اوراہلبیت دین کے وہ روشن ستارے ہیں جن کی روشنی سے اسلام دنیا میں پھیلا ہے اس لئے ہم پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم ان ستاروں کی ناموس پر کوئی آنچ نہ آنے ہیں اور ان کی ناموس کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سیدریغ نہ کریں گے۔

زرائع کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث سرگودھا شہر کے زیراہتمام جامع مسجد بلاک 19 میں منعقدہ خلیفہ بلا فصل بسلسلہ تحفظ ناموس صحابہؓ کانفرنس بلاک 19 سے خطاب کرتے علامہ ہشام الہی ظہیر، مولانامبشر ربانی،عرفان اللہ ثنائی اور دیگر علماء نے کہاکہ اصحاب نے رسول اللہ کا دیدار کیا اورآپ کی معیت میں جہاد کر کے اسلام کے پرچم کو روشن اور تبلیغ دین کے لئے جو کام کیا۔

(جاری ہے)

اس پر اللہ تعالٰی نے ان کیلئے اپنی خوشنودی،مغفرت اوراجرعظیم کی ضمانت دے دی اور رسول کریم نے ان کے خیر القرون ہونیکی گواہی دی اس لئے عالمی سطح پر ناموس رسالت و صحابہ کا تحفظ انتہائی ضروری ہے اسکے ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام انبیا کرام کے ناموس کے تحفظ کے لئے عملا قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانا جائے جو موجودہ حالات میں سوشل میڈیا پر آنے والے جزبات پر از حد ضروری ہے۔

علماء نے کہا کہ فرقہ پرست عناصر کو بیرونی سر پرستی حاصل ہے ریاستی اداروں کو ایسے عناصرکاقلع قمع کرنا ہوگا،ملک میں ایک عرصہ بعد امن کی فضا قائم ہوئی ہے جو ملک دشمن عناصر کو پسند نہیں آ رہی اور مزہبی منافرت پھیلانے کیلیے مقدس ہستیوں کی ناموس پر حملے کروائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح سیدناصدیق اکبرؓ ،سیدنا ابوسفیانؓ اورسیدناامیرمعاویہؓ کی شان اقدس میں توہین اور گستاخی کروائی جا رہی ہیں وہ ناقابل برداشت اور قانونی جرم ہے۔

جس پر ضابطہ کی کاروائی وقت اور حالات کا تقاضا ہے ایسی فرقہ وردایت کروانے والے شر پسند عناصر کا مقصد ملک میں بدامنی پیدا کروانا ہے انہوں نے کہا کہ ہم پرامن اور امن پسند ہونے کے ساتھ محب وطن لوگ ہیں اسی زمہ داری کو پورا کرتے ہوئے ہم نے اپنے کارکنوں کو پرامن رہنے کی تلقین کی مگردوسری طرف لوگوں کی زبانیں چل رہی ہیں اور منفی تقریریں کر کے دین کے سپاہیوں کے جزبات سے کھیلا جا رہا ہے اور ہمیں امن کا درس دیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے خوف زدہ نہیں کیا جا سکتا۔

ہم امن کے پلیٹ فارم سے ملک اور اسلام دشمن قوتوں کو خبردار کرتے ہیں کہ ہمارے جزبات سے نہ کھیلا جائے کیونکہ ہماری زندگیوں میں صحابہ? اہل بیت? کی توہین ہو کبھی برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صحابہ کرامؓ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔اس موقعہ پرمیاں طاہر محمود نے قرار داد پیش کی جس میں مقدس ہستیوں کی توہین کرنے والے شر پسند عناصر کے خلاف فوری کاروائی اور ان پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں