سابق ضلعی ناظم ملک امجد علی نون نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی لاہور کے چیئرمین کی حیثیت سے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

بدھ 30 ستمبر 2020 12:17

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سرگودھا کے سابق ضلعی ناظم ملک امجد علی نون نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی لاہور کے چیئرمین کی حیثیت سے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا اور اجلاس طلب کر کے اس کی صدارت کی اور مختلف امور کا جائزہ لیتے ہوئے اہم فیصلے کئے۔زرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی لاہور میں بڑے پیمانے پر ہونے والی بدانتظامی اور مالی بے ضابطگیوں کے نتیجہ میں یہ ذمہ داری سرگودھا کے سابق ضلعی ناظم ملک امجد علی نون کو سپیشل ٹاسک کے طور پر دی ہے جبکہ کمپنی میں کرپشن کی ملنے والی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئیاعلی سطحی انتظامی تبدیلیاں کی گئیں اور صوبائی دارلحکومت اور اس کے گردونواح میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور اس ادارے میں کرپشن کی روک تھام کیلئے احکامات جاری کئے اور چئیرمین ملک امجد علی نون نے اپنے عہدہ کا چارج سنھبال کر پہلے اجلاس کی صدارت کی اور مختلف امور کا جائزہ لیتے ہوئے اہم فیصلے کئے۔

(جاری ہے)

اس تقرری پر وزیر اعلی پنجاب نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مذہب اسلام میں صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے اس لئے ھمیں اپنے شہروں اور علاقوں کو نہ صرف صاف رکھنا ہے بلکہ یہ ھماری ذمہ داریوں میں شامل ہے وزیر اعلی نے ملک امجد نون کو کمپنی کے انتظامی معاملات کو درست سمت میں چلانے کیلئے ہر قسم کے فیصلے آزادی سے کرنے اور کسی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہ لانے کا حکم دیا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں