وزارت مذہبی امور حکومت پنجاب نے دس کیٹیگریز میں حفظ وقرات کے مقابلہ جات میں سکول وکالجز ومدارس اور دیگر تعلیمی ادارہ جات کو شامل کرنے کا حکم دیدیا

بدھ 30 ستمبر 2020 14:58

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) وزارت مذہبی امور حکومت پنجاب نے دس کیٹیگریز میں حفظ وقرات کے مقابلہ جات میں سکول وکالجز ومدارس اور دیگر تعلیمی ادارہ جات کو شامل کرنے کا حکم دے دیا۔جن میں اول ‘ دوم اور سوم آنے والے امیدواران صوبائی مقابلہ جات میں شمولیت کریں گے۔ زرائع کے مطابق حکومت کی ہدایت پر سرگودھا میں تین اکتوبر کو 9بجے صبح درج ذیل کیٹیگریز میں مقررہ جگہ پر مقابلہ جات ہوں گے۔

ان مقابلہ جات کی دس کیٹیگریز میں حفظ القرآن کیٹیگری ایک میں پارہ نمبر ایک تا تیس حافظ مرد عمر 10سے 35سال،کیٹیگری نمبر دو میں پارہ نمبر ایک تا بیس حافظ مرد عمر 10سے 22سال ‘ کیٹیگری تین میں پارہ نمبر ایک تا دس حافظ بچہ عمر 10سے 18سال ‘ کیٹیگری چار میں پارہ نمبر ایک تا پانچ حافظ بچہ عمر 8سے 12سال ‘ کیٹیگری پانچ میں پارہ نمبر ایک تا تیس حافظ خواتین عمر 16سے 35سال ‘ کیٹیگری 6 میں پارہ نمبر ایک تا بیس حافظ بچی عمر 10 سے 22سال ‘مقابلہ حسن قرات کیٹیگری سات میں مکمل قرآن مرد قاری عمر 17سے 35سال ‘ کیٹیگری آٹھ میں مکمل قرآن قاری بچے عمر 8سے 16سال ‘ کیٹیگری 9 میں مکمل قرآن پاک ‘ قاریہ خواتین عمر 19سے 30سال ‘ کیٹیگری دس میں مکمل قرآن قاریہ بچیاں عمر 8سے 18سال شامل ہونگے۔

(جاری ہے)

جبکہ طلبائ وطالبات کے کوائف بمعہ دو عد حالیہ تصاویر ‘ عمر سرٹیفکیٹ 2اکتوبر 2020تک قاری سیف اللہ خالد خطیب جامع مسجد بلاک ایک سرگودہا نمبر 0300-6047824 ‘ قاری محمد حسین سیالوی سینئر مدرس جامع مسجد کمپنی باغ سرگودہا نمبر 0303-8280057 پررابطہ کر سکیں گے۔ ان مقابلہ جات برائے مرد جامع بوائز ہائی سکول سرگودہا جبکہ مقابلہ جات برائے خواتین جامع گرلز ہائی سکول لنک یونیورسٹی روڈ سرگودہا پر منعقد ہوں گے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں