سرگودھا‘سیمنٹ فیکٹری چنکی (PCL)میں فیکٹری ورکروں کی اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کر کے زبردست نعرے بازی

منگل 20 اکتوبر 2020 13:32

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) سیمنٹ فیکٹری چنکی (PCL)میں فیکٹری ورکروں نے اپنے مطالبات کے حق میںہڑتال کر کے زبردست نعرے بازی کی۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ جوھرآباد کے قریب سمینٹ فیکٹری چنکی کیسینکڑوں ملازمین نیفیکٹری کا گیٹ بندکر کے کام چھوڑ ہڑتال کر دی اور ایک جگہ جمع ھو کر مالکان کیخلاف احتجاج کر کے اپنیمطالبات کے حق میں زبردست نعربازی کی جن کا کہنا تھا کہ کسی قسم کی سہولیات میسر نہیں پانچ پانچ سات سات بچوں کی پرورش کے لیے پانچ سو دھاڑی ناکافی ہے اس لئے مراعات کے ساتھ مہنگائی کے تناسب کے حساب سے تنخواہیں بڑھائی جائیں۔

ملازمین کی ہڑتال اور احتجاج پرپولیس نفری طلب کر کے فیکٹری گیٹ پر لگا دی گئی اور مزیدکسی ورکرز کو اندر جانیکی اجازت نہ دی گئی۔

(جاری ہے)

اور مظاہرین کے ساتھ فیکٹری انتظامیہ کے مزاکرات جاری رہے۔معلوم ہوا ہے کہ سیمنٹ فیکٹری کے ہڑتالی ملازمین نے اپنی4 مطالبات1،دوسال سیسالانہ روکی ترقی بحال کی جائے۔ 2،بونس بحال کیاجائے۔3،پانچ فیصدی ورکرزحصہ بحال کیاجائے۔4،ڈیوٹی 8گھنٹیلی جائیاضافی ڈیوٹی پراورٹائم دیاجائے۔پیش کر دیئے۔فیکٹری کیایڈمن آفیسر نے ابھی کوئی موقف دینے سے انکار کرتے ہوئے تنخواہیں ملنے کے باوجود احتجاج کو چند افراد کی شرارت قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں