سرگودھا میں 12ربیع الاول کو شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں

منگل 20 اکتوبر 2020 13:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء)سرگودھا میں 12ربیع الاول کو شایان شان طریقہ سے منانے کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئیں جس کے لئے ریلیاں نکال کر لوگوں کو اس حوالہ سے روشناس کرنے اور علماء کو متحرک کرنے کے لئے جماعت اہلسنت کیاجلاس جاری ہیں اور 30 نومبر 12 ربیع الاول کو ضلع بھر سے جلوس اور ریلیوں کو حتمی شکل دے کر انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میں 12ربیع الاول کو شان شان طریقہ سے منانے کے لیے تیاریوں میں تیزی آ گئی اورگزشتہ روز شاہین چوک سے انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول ریلی نکالی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس ماہ اوردن کی نسبت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے جلوس میں بھر پور شرکت کی دعوت دی جبکہ ضلع بھر میں 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے لئے علماء کرام کیاجلاس اوررابطے جاری ہیں شہر کا مرکزی جلوس جامع مسجد حامد علی شاہ سے برآمد ہو کر مختلف راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہو گا اور شہر کے متعدد مقامات پر اس حوالہ سے ریلیاں نکال کر لوگوں کو روشناس کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں