پاکستان علماء کونسل نے سرگودھا کے لئے تنظیم سازی کو مکمل کر کے سٹی عہدیدران کو منتخب کر لیا

منگل 20 اکتوبر 2020 14:08

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) پاکستان علماء کونسل نے سرگودھا کے لئے تنظیم سازی کو مکمل کر کے سٹی عہدیدران کو منتخب کر لیا جنہوں کے 9 نومبر کو جناح ہال میں رحمت العالمین کانفرنس کی تیاریاں شروع کر دیں ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق پاکستان علماء کونسل کے سرگودھا تنظیم سازی کا کام مکمل کر لیا گیا جس میں گزشتہ روز ضلعی صدر کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں سٹی کے لئے مولانا مظہرسمیع بٹ کو سر پرست،مولانا ملک ضیاء الحق کو صدر، ڈاکٹر ریاض کو سنئیر نائب صدر،چوہدری اختر میکن کو نائب صدر،شفیق الرحمن کو جنرل سیکرٹری ،مولانا عمر فاروق کو جوائنٹ سیکرٹری، بلال رزاق کو سیکرٹری اطلاعات اورمولانا قاری عبیداللہ کو سالار منتخب کرلیاگیا ۔

اجلاس میں 9 نومبر2020 کو جناح ہال کمپنی باغ میں ہونیوالی رحمت العالمین کانفرنس کے انعقاد پر کمیٹی تشکیل دے کر کانفرنس کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے تیاریوں کے ساتھ ساتھ انتظا مات کو حتمی شکل دی گئی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں