سرگودھا‘ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

جمعرات 22 اکتوبر 2020 12:28

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر بھلوال نے اسد علی ولد ذوالفقار علی سکنہ چک4جنوبی بھلوال سے چرس ایک کلو100گرام، کاظم عباس ولد محمد یار سکنہ چک11ایم ایل سے رائفل8ایم ایم اور حامد علی ولد غلام رسول سکنہ 11ایم ایل سے بندوق12بور، تھانہ شاہ پورسٹی پولیس نے محمد اصغر سکنہ جھمٹانوالہ سے چرس810گرام معہ پسٹل30بور،تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے آصف سکنہ 46شمالی سے چرس240گرام، محسن سکنہ 43شمالی سے چرس240گرام، محسن سکنہ اعوان چوک سے شراب20لیٹر، تھانہ ساجد شہید پولیس نے نوید سکنہ فاروق کالونی سے شراب30لیٹر، تھانہ لکسیاں پولیس نے محمد اصغر سکنہ دودہ سے شراب20لیٹر،تھانہ سلانوالی پولیس نے ابرار خان سکنہ سلانوالی سے شراب10لیٹر،تھانہ کڑانہ پولیس نے امتیاز سکنہ 31جنوبی سے کلاشنکوف معہ170گولیاں، تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے ارسلان سکنہ 174شمالی سے پسٹل30بور، مصدق سکنہ155شمالی سے پسٹل30بوراور تھانہ سٹی پولیس نے اسد سکنہ بلاک16سرگودھا سے پسٹل30بور برآمدکر لئے جس پر گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں