سرگودھا‘ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس نی15 سال قبل فوت ہونے والے تاجر کیخلاف ذخیرہ اندوزی کا مقدمہ درج کرلیا گیا

پیر 26 اکتوبر 2020 13:37

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس نی15 سال قبل فوت ہونے والے تاجر کیخلاف ذخیرہ اندوزی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔زرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے چینی کی سرکاری قیمت 70روپے کلو عوام کو چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے اپنی کارکردگی نااہلی پر پردہ ڈالنے کے لئے شہر میں چینی اور گھی اسٹاکٹس تاجروں کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا جس اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل کی سربراہی میں سپیشل پرائس مجسٹریٹ راجہ لیاقت نے اندرون شہر ایکشن کرتے ہوئے ریل بازار میں چینی اور گھی کے ہول سیل ڈیلرز کی دوکان پر چھاپے مار کر متعدد دوکانوں کو سیل کر دیا اور اپنی مدعیت میں ریل بازار کے چار تاجروں کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے جن میں 15 سال قبل وفات پانے والے تاجرخواجہ سلیم کو زخیرہ اندوزی کا ملزم بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

اور جب تھانہ سٹی پولیس مقدمہ کے نامزد ملزم کو پکڑنے گئی تو انکشاف ہوا کہ خواجہ سلیم کو فوت ہوئے 15 سال بیت گئے ہیں۔ وفات پا جانے والے تاجر خواجہ سلیم کیخلاف چینی اسٹاک کرنے پر زخیرہ اندوزی کی دفعہ کے تحت 19 اکتوبر کو تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ہوا۔پولیس کے مطابق مقدمہ کے نامزد ملزم کی وفات کا پتہ چلنے پر مقدمہ کی تصیح کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں