اپیکا ملازمین کا ایک بار دس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈز پیش کر کے مطالبات کی فوری منظوری پر زور‘بصورت احتجاج کا الٹی میٹم دے دیا

پیر 26 اکتوبر 2020 13:41

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) اپیکا ملازمین نے ایک بار دس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈز پیش کر کے مطالبات کی فوری منظوری پر زور دیتے ہوئے بصورت احتجاج کا الٹی میٹم دے دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق اپیکا ملازمین نے اپنے دس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ میں مطالبات کئے کہ تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہوں میں شامل کر کے پے سکیل ریوائز اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، یوٹیلیٹی الاؤنس سول سیکرٹریٹ الاونس ایگزیکٹو الاؤنس ٹیکینکل الاؤنس و دیگر الاونسسز مساوی بنیادوں پر پاکستان کے تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق ایک جیسے دئیے جائیں،گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ کے موقع پر بلوچستان اور کے پی کے کی طرز پر پاکستان کے تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق دی جائے، اپگریڈیشن سے رہ جانے والی تمام پوسٹوں کو بلاتفریق اپگریڈ کیا جائے اور سروس سٹریکچر تیار کیا جائے،تمام کنٹریکٹ ملازمین کو بلاتفریق تقرری کی تاریخ سے ریگولر کیا جائے اور نئی بھرتی ریگولر کی بنیاد پر ہو،درجہ چہارم کو بنیادی سکیل نمبر 05 دیا جائے پروموشن کوٹہ 50فیصد کیا جائے اور تعلیم میٹرک پاس رکھی جائے،میڈیکل الاؤنس کنوینس الاؤنس میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے،ٹائم سکیل کے نوٹیفکیشن میں لفظsame scale. کی بجائے same postلکھ کر جاری کیا جائے،پے سٹیج 30 سے کم کرکے 20کی جائیں اور موواور سلیکشن گریڈ اضافی تعلیمی ترقیاں بحال کی جائیں،ختم کی گئی آسامیاں بحال کی جائیں اور ڈائنگ کیڈر آسامیوں پر بھرتی اور پروموشن کی جائیں اس سلسلہ میں اپیکا کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن ملک منور اقبال نے کہا کہ تمام تنظیموں کے قائدین نے فیصلہ کیا ہے کہ اس مشترکہ چارٹر آف ڈیمانڈز کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اوراگر حکومت نے وعدے کے مطابق ان مراعات کی فوری منظوری کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیاتو پھر نئے سرے سے پورے پاکستان میں اپیکا ملازمین بھرپور احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں