سرگودھا ‘ تحصیل بھلوال شہرتالا توڑ کر زیورات ونقدی چوری کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر مال مسروقہ 19 لاکھ روپے برآمد کر لئے

جمعرات 29 اکتوبر 2020 13:26

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) سرگودھا کی تحصیل بھلوال شہرتالا توڑ کر زیورات ونقدی چوری کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر مال مسروقہ 19 لاکھ روپے برآمد کر لئے اور مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی بھلوال پولیس نے چھاپہ مار کرنقب زنی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم محمد افضل ولد محمد اسماعیل سکنہ آبادی جلال پرانا بھلوال کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

جس نے چھ ماہ قبل اپریل2020کوپرانا بھلوال کے ایڈوکیٹ محمد یار کی غیر موجودگی میں اسکے گھر میں داخل ہوکر کمروں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کئے۔ جبکہ واردات کا مقدمہ نامعلوم کے خلاف درج ہے۔پولیس تھانہ بھلوال سٹی کی ٹیم نے جدید و روائتی طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے ملزم محمد افضل کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا اور اسکے قبضہ سے چوری شدہ مال مسروقہ19لاکھ روپے برآمد کرلیا جو اصل مالک کے حوالے کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں