سرگودھا ،پولیس کا شہر کے جواء خانہ پر کامیاب چھاپہ ،دس جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 13:13

سرگودھا ،پولیس کا شہر کے جواء خانہ پر کامیاب چھاپہ ،دس جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) سرگودھا میں میلاد النبیؐ کے دن جوش و خروش کے دوران سکیورٹی انتظامات میں پولیس کا شہر کے جواء خانہ پر کامیاب چھاپہ مار کر دس جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں 12 ربیع الاول کے حوالہ سے جلوسوں اور محافل کا انعقاد ہوا اور سکیورٹی انتظامات تھے جبکہ شہر کے علاقہ فاروق کالونی میں تاش جواء جاری تھا کہ تھانہ سٹی سرکل کے تھانہ ساجد شہید نے چھاپہ مار کر جواء خانہ سے فتح خان وغیرہ دس افراد کو تاش جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے جواء پر لگی ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم برآمد کر لی اور ملزمان کو تھانہ حوالات بند کر کے ان کے خلاف 5/7/78 قمار بازی ایکٹ مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں