سرگودھا ،150 دوکانات کے سیل ہونے پر متاثرہ دوکانداروں کا احتجاج

رکشہ یونین بھی کنٹونمنٹ بورڈ کی پرچی فیس میں اضافہ کیخلاف احتجاج میں نکل آئے

بدھ 2 دسمبر 2020 15:12

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) سرگودھا میں 150 دوکانات کے سیل ہونے پر متاثرہ دوکانداروں کے احتجاج کے ساتھ رکشہ یونین بھی کنٹونمنٹ بورڈ کی پرچی فیس میں اضافہ کے خلاف احتجاج میں نکل آئے اور اعلان کیا کہ رکشہ ڈرائیورز سے پرچی فیس کی مد میں جگا ٹیکس وصول نہیں کرنے دیں گے۔زرائع کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا کی رکشہ پرچی فیس میں اضافہ کے خلاف گزشتہ روز رکشہ یونین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ فی کراس دس روپے وصول کرنا غریب رکشہ ڈرائیورز کے ساتھ سرا سر ظلم ہے اس لئے کینٹونمنٹ بورڈ پرچی فیس کو مکمل طور پر ختم کرے اگر زبردستی کی گئی تو رکشہ یونین کینٹ بورڈ آفس کے باہر احتجاج کرنے پر مجبور ہو گے اس حوالہ سے رکشہ یونین کے صدر ملک لطیف اعوان اورصدر کینٹ ایریا یونٹ جمی شاہ نے رکشہ ڈرائیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینٹ بورڈ انتظامیہ کو ہر سال پرچی فیس کی مد میں لاکھوں روپے ادا کر رہے ہیں جبکہ کینٹ بورڈ انتظامیہ کی طرف سے کسی قسم کی کوئی سہولت فراہم نہ کی گئی ہے روزانہ کی بنیاد پر پرچی فیس کی وصولی رکشہ ڈرائیورز پر بوجھ ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ فی کراس رکشہ ڈرائیورز سے ڈبل رقم وصول کرنا کسی صورت قبول نہیں کریں گے انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے فی الفور ختم کرے تا کہ غریب مزدور رکشہ ڈرائیور اپنے اہل خانہ کے لیے رزق حلال کما سکیں صدر کینٹ ایریا یونٹ جمی شاہ نے کہا کہ اگر کینٹ انتظامیہ اس جگا ٹیکس کو ختم نہ کرے گی تو رکشہ ڈرائیورز دفتر کے باہر احتجاج کریں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ سرگودھا شہر میں کمرشل پلازہ کی 150 دوکانات کو سیل کر کے سینکڑوں افراد کو بے روز گار کئے جانے پر متاثرین 14 روز سے انتظامیہ کے خلاف شاہین چوک میں دھرنا دیتے ہوئے روڈ بلاک احتجاج پر ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں