سرگودھا‘ صوبائی حکومت کے کمرشل پلازہ جات کی150 دوکانات کو سیل کئے جانے کیخلاف متاثرین کا 14ویں روز احتجاج

بدھ 2 دسمبر 2020 15:13

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) سرگودھا میں دو محکموں کے درمیان تنازعہ پر صوبائی حکومت کے کمرشل پلازہ جات کی150 دوکانات کو سیل کئے جانے کیخلاف متاثرین کا 14ویں روز احتجاج انوکھی صورت اختیار کر گیا۔جہنوں نے شاہین چوک میں چار روز سے جاری دھرنا اور سڑک بلاک احتجاج میں کمشنر کو معاملہ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے درجن بھر بچوں کے باپ دوکاندار کے گلے میں روٹیاں ڈال کر مظاہرہ کیااور مطالبہ کیا کہ دوکانات کو فوری طور پر ڈی کر کے معاملہ کو قانون کے مطابق حل کیا جائے جبکہ کمشنر سرگودھا کے حکم پر ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی تاحال اپنی رپورٹ پیش نہ کر سکی اور مظاہرین نے انجمن تاجران اورچیمبرز کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے معاملہ کے حل تک دھرنا اور روڈ بلاک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں تین کمرشل سرکاری پلازہ جات شاہین شاپنگ سنٹر بلاک 5،پنجاب پلازہ بلاک 2اور شیر دل مارکیٹ بلاک 3 کو میونسپل کارپوریشن سے بورڈ آف ریونیو کے احکامات پر 12سال قبل11اکتوبر 2008 کی ضبطی کاروائی کر کے ضلعی انتظامیہ نے حکومت پنجاب کی تحویل میں دے دیا جس کے بعد محکمہ مال اور بلدیہ کے درمیان کمرشل پلازوں کے حقوق کرایہ داری کا تنازعہ چلا آ رہا ہے۔

جس میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الاٹی دوکانداران کو نادہندہ قرار دے کر کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کے حکم پر میٹروپولٹین کارپوریشن کے چیف آفیسر خواجہ عمران صفدر اور ریگولیشن آفیسر زویا بلوچ نے دو بڑے پلازہ جات شاہین شاپنگ سنٹر بلاک 5 اور شیر دل مارکیٹ بلاک 3 کی ڈیڑھ سو کے قریب دوکانات کو سیل کر دیا جس کے تیرہ روزمتاثرہ دوکانداروں نے احتجاج جاری رکھتے ہوئے چوتھے روز کمشنر کو معاملہ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے شاہین چوک میں دھرنا دیا اور روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔

اس موقع پر درجن بھر بچوں کے باپ دوکاندار نے فاقہ کشی پر اپنے گلے میں روٹیوں کا ہار ڈال کر مظاہرہ کیا معلوم ہوا کہ کمشنر سرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود کے حکم پر ڈپٹی کمشنر عبداللہ نئیر شیخ کو کنونئیر مقرر کر کے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جو تاحال معاملات کے حل کے لئے اپنی سفارشات پیش نہ کر سکی۔دوسری طرف مرکزی انجمن تاجران اور چیمبرز آف کامرس کے راہنماؤں نے متاثرین سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ معاملہ کو فوری حل کیا جائے۔

متاثرہ تاجروں نے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے معاملات کے حل اور دوکانات کو ڈی سیل کئے جانے تک دھرنا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ 14 روز سے دوکانات کی بندش کے باعث سینکڑوں گھرانے فاقہ کشی کا شکار ہو کر اپنے حقوق کے لئے احتجاج پر مجبور ہیں اور اپنا دھرنا اور روڈ بلاک احتجاج دوکانات کو ڈی سیل کر کے معاملات کو قانون کے مطابق حل کئے جانے تک جاری رہیں گے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں