یونین کونسل کے سابق چیئرمین کو مخالفین گروپ کے مسلح افراد نے ڈیرہ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا

پیر 18 جنوری 2021 13:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) یونین کونسل کے سابق چیئرمین کو مخالفین گروپ کے مسلح افراد نے ڈیرہ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے تحویل میں لے لی اور وقوعہ سے حالات و واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے لئے سرگودھا لالہ موسیٰ ریلوے لائن کے گاوں رتوکالا میں آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سابق چیئرمین یونین کونسل کو قتل کردیا اور فرار ہو گے بتایا گیا ھے کہ سابق چی?رمین رتوکالا مقتول محمد اسلم تارڑ کی علاقہ میں پڑھار گروپ سے دشمنی چلی آ رھی تھی جس میں پڑھار گروپ کے مسلح افراد نے محمد اسلم کے ڈیرہ پر فا?رنگ دی جس کے نتیجہ میں محمد اسلم شدید زخمی ھو گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہو گیا۔

پولیس مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے تحویل میں لیکر مصروف کاروا?ی ھے اور علاقہ میں ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں