سرگودھا ،سب انسپکٹر کی تقریب مہندی ،شراب و کباب کی محفل ،اندھا دھند فائرنگ ،علاقہ میں خوف و ہراس

اعلی حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیکر رپورٹ طلب کر لی

جمعہ 22 جنوری 2021 15:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) سرگودھا کے قصبہ بھاگٹانوالہ میں سب انسپکٹر پولیس کی تقریب مہندی میں شراب و کباب کی محفل کے ساتھ رات بھر اندھا دھند ہوائی فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس رہا۔اعلی حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔زرائع کے مطابق محکمہ پولیس کے سب انسپکٹر سابق ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا حسنین علی طارق پولیس لائنز سرگودھا میں تعینات ہیںجس کی شادی کے حوالہ سے مہندی کی تقریب قصبہ بھاگٹانوالہ کی گلشن اقبال کالونی میں منعقد ہوئی جس میں اس کے جدید اسلحہ سے مسلح ساتھیوں اور دوستوں نے رات بھر ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جہاں اس قدر گولیوں کی بوچھاڑ سے علاقہ میں خوف و حراس پھیل گیا جبکہ مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کرنے والے مسلح مہمان شراب کے نشہ میں دھت تھے۔

(جاری ہے)

سابق ایس ایچ او مڈھ رانجھا سب انسپکٹر علی حسنین طارق کی شادی کے موقع پر تقریب مہندی میں نشے میں دھت ساتھیوں کی شدید ہوائی فائرنگ کی ویڈیو پر حکام نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی تو ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا اور ایس ڈی پی او صدر سرکل سے رپورٹ طلب کر لی۔جبکہ اعلی حکام نے وقوعہ میں پولیس اہلکاروں کے ملوث پائے جانے کی صورت میں ان کو معطل کر کے محکمانہ تحقیقات کی ہدایت کر دی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں