سرگودھا ،ایڈیشنل سیشن جج نے بھائی ،بیوی کے دوہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا،قاتل کو دو بار سزائے موت ،4 لاکھ روپے جرمانہ

ہفتہ 23 جنوری 2021 11:56

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا انجم رضا سید نے بھائی اور بیوی کے دوہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے قاتل کو دو بار سزائے موت اور 4 لاکھ روپے کا معاوضہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل سلانوالی کے چک 30 شمالی کے اشفاق نی31 مارچ 2020ء کو پلاٹ کے تنازعہ پر اپنے چھوٹے بھائی اشتیاق اور اپنی بیوی نسرین کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھاجس کا مقد مہ تھانہ سلانوالی نے مقتولہ کے بھائی عبدالستار کی رپورٹ پر درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا۔

جس کاایڈیشنل سیشن جج نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم اشفاق کو دو بار سزائے موت اور مقتولہ کے ورثاء کیلئے 4 لاکھ روپے معاوضہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔جس پر ملزم کو واپس ڈسٹرکٹ جیل بجھوا دیا گیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں