سرگودھا پولیس نے شادی کی تقریب میں چھاپہ مار کر ہوائی فائرنگ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر کے جدید اسلحہ برآمد کر لیا

جمعہ 5 مارچ 2021 14:18

سرگودھا پولیس نے شادی کی تقریب میں چھاپہ مار کر ہوائی فائرنگ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر کے جدید اسلحہ برآمد کر لیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) سرگودھا پولیس نے شادی کی تقریب میں چھاپہ مار کر ہوائی فائرنگ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر کے جدید اسلحہ برآمد کر لیا جس پر مقدمہ درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے چک 21 جنوبی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ جاری تھی کہ اطلاع ملنے پرتھانہ کوٹ مومن پولیس نے چھاپہ مار کر شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دو افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزمان مانک علی سے رائفل223بور معہ24گولیاں اور عنصر عباس سے رائفل8ایم ایم معہ 50گولیاں برآمدکرلیں جس پر تھانہ کوٹ مومن میں دونوں مسلح ملزمان کے خلاف شادی میں ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش کرنے اورناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے جس میں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں