سرگودھا‘ کنویں کی کھدائی کے دوران دیوار گرنے سے مٹی تلے دب کر تین مزدور جاںبحق ہو گئے

منگل 15 جون 2021 13:06

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) کنویں کی کھدائی کے دوران دیوار گرنے سے مٹی تلے دب کر تین مزدور جاںبحق ہو گئے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ دلے والا کے گاوں بڑنگہ میں کنویں کی کھدائی کے دوران دیوار گرنے سیتین مزدور مٹی تلے دب گئے جن کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس ریسکیو آپریشن کے دوران ایک مزدور موقع پرجان بحق اور دو مزدور ہسپتال دم توڑ گے۔اس طرح بڑنگہ کنویں میں دبنے والے تینوں مزدور دم توڑ گئے جن کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثائ کے سپرد کر دی گئیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں