سرگودھا‘چوروں نے تالے توڑ کر موبائل شاپ کا صفایا کر دیا

منگل 15 جون 2021 14:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) چوروں نے تالے توڑ کر موبائل شاپ کا صفایا کر دیا پولیس نے دوکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کی واردات کی تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق مین شاہراہ خوشاب روڈ پر دھریمہ کے مقام پر نامعلوم چوروں نے تاجر وقار کی موبائل فون کی دکان کے تالے توڑ کر دکان کا صفایا کردیا اور ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل اور قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے تھانہ چھال چکیاں پولیس نے ملزمان کے فنگر پرنٹس حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں