سرگودھا ،ڈکیتی کی واردات کے بعد مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ڈکیت کی شناخت ہوگئی

منگل 15 جون 2021 15:58

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) سرگودھا شہر میں ڈکیتی کی واردات کر کے تعاقب پر مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ڈکیت کی شناخت منڈی بہاوالدین کے جمشید انجم کے نام سے ہوئی جو 14مقدمات میں ریکارڈر اور جرائم میں ملوث بتلایا جا رہا جس کے دیگر فرار 2 ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ضلع بھر میں پولیس کو ٹاسک دے دیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں آتشیں اسلحہ سے مسلح 3 موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اندرون شہر تھانہ اربن ایریا سے چند فرلانگ کے فاصلہ پر بلاک 18 میں گولیوں ٹافیوں کے ہول سیل ڈیلر الرشید ٹریڈرز دوکان پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں 3 لاکھ روپے لوٹ لئے اور رقم لیکر فرار ہوگئے۔

جس کی اطلاع پر پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو بھلوال روڈ پر پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے ڈکیت گینگ ملت پارک گل والا کی جانب فرار ہوا تو مسلسل تعاقب پر علی پارک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو منڈی بہاوالدین کا جمشید انجم مارا گیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھی نعش چھوڑ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے مقتول ڈاکو کی نعش کی پوسٹ مارٹم کے بعد شناخت ہوئی جو 14 مقدمات میں ریکارڈر اور جرائم پیشہ بتلایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی جبکہ مقامی پولیس تھانہ اربن ایریا نے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی اور ڈی پی او نے ضلع بھر کی پولیس کو ڈکیت کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دے دیا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں