سرگودھا شہر میں نوسر باز اور جیب تراش گروہ کی وارداتیں روز کا معمول بن گئیں

جمعہ 18 جون 2021 12:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) سرگودھا شہر میں نوسر باز اور جیب تراش گروہ کی وارداتیں روز کا معمول بن گئیں جن کی خاتون ساتھی نے خریدار خواتین کے 31 ہزار روپے اڑا لئے اور رفوچکر ہو گئی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگود ھا کے نواحی چک 75 جنوبی کے شادی والے گھرانے کی خوا تین خریداری کے لئے سرگودھا آئیں تو کچہری بازار میں خریداری کے دوران جیب تراش گروہ کی خاتون رکن نے 75 چک کی خواتین کے نوٹوں سے بھرے پرس سے 31 ہزار کی رقم اڑا لی اور متاثرہ خواتین کے شوروغل کے ساتھ ہی نوسرباز چور خاتون رفوچکر ہو گئی چند روز قبل اسی جگہ ایسی واردات کے دوران خواتین کا چرس اڑاتے ہوئے جیب تراش کو پکڑ کر محافظ سکواردڈ کے حوالے کیا گیا تو وہ کو ہمراہ لے گے اور سائل خواتین اور مرد سڑک پر کھڑے منہ دیکھتے رہ گے۔

حالیہ واردات میں خریداری کے لیے آ?ی خواتین کے پرس سے اڑاتی نوسرباز جیب تراش خاتون کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آ گئی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں