سرگودھا ،عدالت نے مبینہ پولیس مقابلے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا،ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا گیا

ہفتہ 19 جون 2021 12:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا خالد وزیر نے مبینہ پولیس مقابلے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا،زرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی تھانہ ترکھان والا پولیس نے مئی 2020 ء میں ملزمان ثقلین، مظہر، صفدر، چنگیز خان، ولید الحسن، ساجد اور عمران کے خلاف قتل کی دفعات زیر دفعہ 302، 324، 186، 353 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

پولیس استغاثہ کے مطابق ملزمان قتل کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

خفیہ اطلاع پر ساہیوال کے قریب ایک گاؤں میں پولیس نے چھاپہ مارا تو مبینہ پولیس ہو گا۔اورفائرنگ تبادلہ میں ملزمان کی اپنی فائرنگ سے ان کااپنا ساتھی نجیب اللہ جانبحق ہو گیا۔ جس ملزمان کی طرف سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیاکہ تھانہ ترکھان والا وقوعہ کو پولیس مقابلہ بنانے میں ناکام رہی ہے۔ جس نے مقتول نجیب اللہ کو نہ صرف تشدد کر کے ہلاک کیا بلکہ اس کی نعش پر گولیاں برسائیں۔فاضل عدالت کے جج خالد وزیر نے فیصلہ سناتے مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیااور اختیار دیا گیاکہ اگر وہ پولیس کے خلاف کوئی کاروائی کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں