سرگودھا‘ تلخ کلامی میں نوجوان نے چاقو کے پے در پے وار کر کے 20 سالہ نوجوان کو قتل کردیا

جمعرات 24 جون 2021 13:13

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) لڑکی کو لیکر جنگل میں موجودگی کے بارے پوچھنے پر تلخ کلامی میں نوجوان نے چاقو کے پے در پے وار کر کے 20 سالہ نوجوان کو قتل اس کے ساتھی کو شدید زخمی کر دیا اور انہیں خون میں لت پت چھوڑ کر لڑکی کے ساتھ فرار ہو گیا۔پولیس نے مقتول اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے وقوعہ کی تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ آدھی کوٹ میں مٹھ ٹوانہ موڑ کے ڈیرہ اولکھا نوالا کیقریب مسلح نوجوان نے چاقو کے پے در پے وار کرکے 20سالہ محمداکرام اولکھ اور محمدسعید اولکھ کو شدید زخمی کردیا جن کو شدید زخمی حالت میں نورپور منتقل کر کے تشویشناک حالت کے باعث ڈی ایچ کیوھسپتال جوہرآباد ریفر کر دیا جن میں 20 سالہ اکرام ھسپتال پہنچنیسیقبل راستہ میں دم توڑگیا اس واقعہ کے بارے معلوم ہوا کہ جائے واردات پر نوجوان علاقہ کی لڑکی کو لئے جنگل میں موجود تھا جن کے درختوں کی اوٹ میں نظر پڑنے پر موجودگی کے بارے دریافت کیا تو تلخ کلامی پر نوجوان نے دو نوں افراد کو چاقو سے حملہ کر زخمی کر دیا اور انہیں خون میں لت پت چھوڑ کر ساتھی لڑکی کو لئے فرار ہو گیا پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر شواہد کی روشنی میں واقعہ کی تحقتقات شروع کر دی اور مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں